تازہ ترین

ملک میں کورونا انفیکشن کے 1.84 لاکھ نئے معاملے،1027ہلاکتیں

تاریخ    14 اپریل 2021 (39 : 10 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 1.84 لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 184372 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 825 ہوگئی ہے۔ اس دوران 82339 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جن کے ساتھ اب تک 12336036 مریض کوروناسے نجات پاچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات 13 لاکھ کو عبور کرکے 1365704 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1027 کی موت سے اس مرض سے مرنے کی تعداد بڑھ کر 172085 ہوگئی ہے۔
ملک میں ری کوری کی شرح 88.92 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 9.84 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.24 فیصد رہ گئی ہے۔