تازہ ترین

بائیڈن کا رمضان کے موقع پر پیغام | کورونا کے خلاف امریکی مسلمانوں کی کوششوں کی تعریف

تاریخ    14 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ماہِ رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امریکی مسلمانوں کی کرونا وائرس کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے۔خاتونِ اول ڈاکٹر جل بائیڈن اور اپنی طرف سے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ مسلمان اس مہینے کا آغاز ایک نئی امید کے ساتھ کریں گے۔لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کرونا کی عالمی وبا کے دوران ماہ صیام یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ عالمی وبا کے دوران یہ سال کتنا مشکل رہا ہے۔ ان کے بقول وبا کے دوران دوست اور رشتہ دار اجتماعات کی صورت میں اکٹھے ہو کر اس مہینے کو نہیں منا سکیں گے اور سحر اور افطار دونوں وقت لوگ اپنے پیاروں کی موجودگی کے بغیر ہی اس ماہ کی روایات کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران امریکی مسلمانوں نے ویکسین کی دریافت میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔