تازہ ترین

ایک دن بند رہنے کے بعد بانڈی پورہ۔ گریز روڈ پر ٹریفک بحال

تاریخ    13 اپریل 2021 (51 : 12 PM)   
(Representational image)

یو این آئی
سری نگر// شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کو وادی کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والے 85 کلومیٹر طویل بانڈی پورہ- گریز روڈ پر ایک روز بعد منگل کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی۔
واضح رہے کہ مذکورہ روڈ قریب چھ ماہ بعد 10 اپریل کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا تھا تاہم تازہ برفباری اور برافی تودا گر آنے کی وجہ سے اس روڈ کو پیر کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا تھا۔
بانڈی پورہ پولیس کنٹرول روم کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ روڈ کو صاف کرنے کے بعد منگل کے روز گاڑیوں کو بانڈی پورہ سے گریز جانے کی اجازت دی گئی ہے۔