تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے تقریبا 1.62 لاکھ نئے کیس ، 879 ہلاکتیں

تاریخ    13 اپریل 2021 (38 : 10 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کا پھیلنا بدستور جاری ہے اورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تقریبا 1.62 لاکھ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔
منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 161736 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 ہوگئی۔