تازہ ترین

سرینگر اور مضافاتی علاقوں میں ٹریفک جام روز کا معمول

مسافروں، ملازمین اور مریضوں کو سخت مشکلات درپیش

تاریخ    13 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//شہر سرینگر اور مضافاتی سڑکوں پرغیر معمولی ٹریفک جام کے سبب عوام کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ شاہرائوں پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل وحمل بند رہنے کی وجہ سے ہر روزسینکڑوں لوگوں کو انتہائی تکلیف دہ صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ سول لائنز اور شہر کے مضافات میںدن بہ دن ٹریفک جام میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ سی این ایس کے مطابق پارمپورہ ، قمرواری  بٹہ مالو ، جہانگیر چوک، ڈلگیٹ، رام باغ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ،ریذیڈنسی روڈ ،امیراکدل اور دیگر علاقوںکے ساتھ ساتھ پائین شہر میںکئی روٹوں پر دن بھر وقفے وقفے سے ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیںجس کے سبب مسافر، بیماراور ملازمین کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہے جبکہ اپنی اپنی منزلوں تک پہنچنے میں گھنٹوںلگ جاتے ہیں۔ سیمپورہ سے بٹہ وارہ تک جگہ جگہ ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطار لگ جاتی ہے جبکہ جنوبی کشمیر سے سرینگر کے مختلف اسپتالوں میں علاج و معالجہ کیلئے مریضوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین