تازہ ترین

بانڈی پورہ۔ گریز روڈ ایک بار پھر بند

تاریخ    12 اپریل 2021 (56 : 02 PM)   
(Representational file pic)

یو این آئی
سری نگر//شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کو وادی کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والے 85 کلومیٹر طویل بانڈی پورہ۔ گریز روڈ کو پیر کے روز ایک برفانی تودا گر آنے کی وجہ سے ایک پھر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ بانڈی پورہ۔ گریز روڈ کو قریب چھ ماہ بعد 10 اپریل کو ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا تھا۔
پولیس کنٹرول روم بانڈی پورہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ اتوار کے روز ہونے والی تازہ برف باری اور ایک برفانی تودا گر آنے کی وجہ سے گریز روڈ کو پیر کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین