تازہ ترین

قرآن سے متعلق عرضی سپریم کورٹ میں خارج، رضوی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد

تاریخ    12 اپریل 2021 (52 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//سپریم کورٹ نے پیر کے روز قرآن مجید سے 26 آیات کو ہٹانے سے متعلق عرضی کو خارج کردیا۔کورٹ نے درخواست گزار پر پچاس ہزار روپے کاجرمانہ بھی عائد کیا۔
وسیم رضوی نام کے ایک شر پسند نے ایک پی آئی ایل دائر کرکے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ قرآن شریف کی 26 آیات کو ہٹا دیا جائے۔ 
اطلاعات کے مطابق جسٹس فالی نریمن، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس ہریشکیش رائے کی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا ” واقعی یہ ایک چھوٹی نچلے سطح کی درخواست ہے“۔
وسیم رضوی کی درخواست کے بعد گزشتہ دنوں ایک اسلامی کانفرنس میں وسیم رضوی کو اسلام سے خارج قرار دیا گیا تھا اور انہیں کسی بھی قبرستان میں دفن نہیں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس میں شیعہ اور سنی علمائے کرام شامل ہوئے تھے۔وسیم رضوی کے بھائی نے بھی ویڈیو جاری کر کے اعلان کیا تھا کہ وسیم سے ان کے کنبے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں رضوی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔وسیم رضوری پر بہت سارے بدعنوانی کے معاملے درج ہیں اور وہ بھارت میں مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لئے مسلسل بیانات دیتے رہتے ہیں۔
 

تازہ ترین