تازہ ترین

انڈونیشیا میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ، 8 کی موت

تاریخ    12 اپریل 2021 (33 : 10 AM)   


یو این آئی
جکارتہ// انڈونیشیا کے جاوا صوبے میں آئے 6.1 شدت کے زلزلے میں کم از کم 8 لوگوں کی موت واقع ہوگئی اور 39 دیگر زخمی ہوگئے۔
قومی آفات منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان رادتیہ جاتی نے بتایا کہ اتوار کو آئے اس تیز زلزلے سے لوماجنگ، ملنگ، بلیٹر، جیمب، ٹینگ لیک اور بلیٹر سمیت کئی اضلاع میں 1189 گھروں کو نقصان پہنچا۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.1 درج کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینکڑوں عوامی عمارتیں جیسے ہیلتھ سینٹر، تعلیمی اداروں، عبادت کے مقامات اور دفاتر کو بھی نقصان پہنچاہے۔
صوبائی انتظامیہ نے راحت کیمپ قائم کئے ہیں اور متاثرین کو چاول، فاسٹ فوڈ اور نوڈلس کے ساتھ ساتھ کمبل اور ترپال بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔