تازہ ترین

باغ نند سنگھ چھتہ بل میں وال میکس کے شو روم کا افتتاح

تاریخ    12 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر//باغ نند سنگھ چھتہ بل بالمقابل ٹٹو گرائونڈ میں وال میکس نے ایک اور شوروم کا افتتاح کیا۔گلزار شاپنگ کمپلیکس میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق، آرٹزنز فورم کے چیئرمین پرویز احمد بٹ ،معروف تاجر گلزار احمد اور اسلامک فریٹرنٹی کے صدر محمد عامر موجود تھے۔ تقریب میں شرکاء نے وال میکس کے مالک فیصل کو ایک اور شو روم کھولنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ اسلامی اصولوں کے مطابق کاروبار کریں اور بہترین معیار کی مصنوعات کو برقرار رکھنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میںتجارت کو جاری رکھنے کے لئے متعدد مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنا پڑتا ہے ، بعض اوقات ہفتوں اور مہینوں تک نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔شرکاء نے کہاکہ ہمیں اُن نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور تعاون دینا چاہئے جو اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر دوسروں کیلئے مثال بن جاتے ہیںاور ان کی دیانتدارانہ کوششوں کی قدر کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ وال میکس کاایک اور شو روم منوار میں بھی موجود ہے۔ 
 

تازہ ترین