تازہ ترین

ایمز اونتی پورہ کیلئے پہلے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی | 3سال کی معیاد ملازمت کیلئے درخواستیں طلب

تاریخ    12 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


مکیت اکملی
سرینگر //اونتی پورہ میں زیر تعمیر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں پہلے ایگزیکٹیوڈائریکٹر کی تعینات کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر صحت و سماجی بہبود کی جانب سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی اسامی کو پر کرنے کیلئے اشتہار جاری کیا گیاہے۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے’’بھارت کے تمام شہریوں بشمول بیرون ممالک آباد ہندستانیوں سمیت افراد سے کنٹریکٹ یا ڈپٹیشن کی بنیاد پر تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کرتے ہیں‘‘۔تعیناتی کی مدت 3سالوں کیلئے ہوگی جو 5سال تک بڑھایا جاسکتا ہے، یعنی 70سال کی عمر آخری حد ہوگی۔نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کی تعلیمی قابلیت میڈیسن یا سرجری یا پھر پبلک ہیلتھ اور دیگر شعبہ جات میں پوسٹ گریجویشن ہونی چاہئے۔ فروری میں کابینہ کی تعیناتی کمیٹی نے جموں میں قائم ہونے والے ایمز کیلئے ڈاکٹر شکتی کمار کی تعیناتی عمل میں لائی تھی۔ افسران کا کہنا ہے کہایمرز اونتی پورہ کی تعمیر کا کام ایک تعمیری ایجنسی کو دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے جو سال 2025تک  مکمل کرنا ہوگا۔ ایمز کشمیر کو کابینہ نے سال 2019میں منظوری دی تھی اور اس پر لاگت کا تخمینہ 1828کروڑ روپے ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ ان میں سے 84.1کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں، جبکہ ماسٹر پلان ترتیب دیا گیا ہے اورسینٹر پاور وکرس ڈیمپارٹمنٹ  کی تعمیراتی ایجنسی کا انتخاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی سرکار نے اس منصوبہ کیلئے 2025کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ دسمبر 2020میں مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو ہدایت دی تھی وہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کیلئے عارضی کمپس کا انتخاب کرے اور وہاں سے میڈیکل کورسوں کا آغاز کریں۔ایمز سانبہ کو مرکزی وزارت صحت کی منظوری مل گئی ہے اوروہاں امسال پہلے سیشن منعقد ہوگا۔ 50بستروں پر مشتمل اس اسپتال میں سال 2020ااور2021میں تدریسی عمل شروع ہوگا۔ ایمز اونتی پورہ وزیر عظم کے ترقیاتی منصوبہ کا حصہ ہوگا جو 7نومبر 2015میں علاج کیا گیا تھا ۔ایمز کی تعمیر کیلئے 1886کنال عراضی سینٹر پبلک ورکس ڈیمپارٹی کو دی گئی ہے۔ دفتری تفاصیل کے مطابق ایمز اوپنی پورہ 750بستروں پر مشتمل ہوگا اور یہاں او پی ڈی میں روزانہ 1500مریضوں کا علاج و معالجہ ہوگا۔