تازہ ترین

کئی علاقوں میں موسلادھار بارشیں | 15اور 16کو بادوباراں کی پیشگوئی

تاریخ    12 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر //محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں اتوار کے روز وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں شدت بھی آئی۔ ۔ محکمہ نے15اور16کو شدید بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے ۔توار کی صبح سے ہی وادی کشمیر کے مختلف بالائی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ شام دیر گئے تک جاری رہا ۔شہر سرینگر میں سہ پہر کے بعد موسلادھار بارشیں ہوئیں اور یہ سلسلہ شام دیر تک جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بتایا تھا کہ وادی کشمیر میںاتوار سے  ہلکے یا  درمیانہ درجے کی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ آج بھی کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے تاہم 14تک موسم خشک رہے گا البتہ 15اور  16 اپریل کو موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔سنیچر کو وادی میں دن بھر موسم خوشگوار رہا البتہ سہ پہر کے وقت آسمان پر بادل چھا گئے اور ہوائیں چلیں۔ کنگن سے  غلام نبی رینہ کے مطابق اتوار کو بعد دوپہر سونہ مرگ، گنڈ، کلن، گگن گیر، کنگن، میں ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارشیں شروع ہوئیں جبکہ سربل، زوجیلا اور دراس میں ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر ، گاندربل اور بڈگام میں بھی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقے زیر آب آگئے  ۔