تازہ ترین

بی ڈی سی چیئرمین بلاک بنی اورریٹائرڈ ڈی ایس پی اپنی پارٹی میں شامل | قبائلی لیڈران نے حکومت سے اُنہیں جنگلات حقوق کمیٹیوں میں شامل کرنے کی گذارش کی

تاریخ    12 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سانبہ//بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیئرمین بنی بابو دین نے 100سے زائد حمایتوں سمیت اور ایک ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے پارٹی صدر سید محمد الطاب بخاری کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ بی ڈی سی چیئرمین بابو دین نے ضلع سانبہ کے سروڑ علاقہ میں منعقدہ یک روزہ قبائلی کنونشن کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ الطاف بخاری نے بی ڈی سی چیئرمین اور راج پور کلر سے سابقہ ڈی ایس پی شمس دین کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ بی ڈی سی چیئرمین بنی نے اپنی پارٹی لیڈر چوہدری یاسر علی کی طرف سے آمادہ کرنے پر شمولیت کی۔ کنونشن کے دوران قبائلی لیڈران نے کئی مسائل اُجاگر کئے جنہیں پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے حل کرنے کا یقین دلایا۔ بخاری نے سروڑ اور جموں خطہ کے دیگر علاقوں میں تعمیر وترقی کے فقدان اور ناقص ڈھانچہ پر تشویش ظاہر کی ۔سنیئر ایس ٹی لیڈر سلیم چوہدری نے کہاکہ قبائلی آبادی کو متعلقہ حکام کے عدم تعاون اور لاپرواہی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی آبادی والے علاقہ جات میں بنیادی سہولیات مناسب صاف پانی، بجلی اور رابطہ سڑک جیسی کا فقدان ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ جنگلات حقوق کمیٹیوں میں قبائلی لیڈران کو بطور ممبر شامل نہیں کیاجارہا۔ انہوں نے کہاکہ طبقہ کے ساتھ یہ بہت بڑی نا انصافی ہے جنہیں کئی سالوں تک نظر انداز رکھاگیا اور اب جب جنگلات حقوق قانون کی عمل آوری کی جارہی ہے اور دعوے لئے جارہے ہیں، سابقہ حکومتوں کی طرح طبقہ کے ممبران کو نظر انداز کیاجارہاہے۔ بی ڈی سی چیئرمین بنی بابو دین نے کہاکہ انتظامیہ نے مبینہ طور قبائلی آبادی کے تئیں جانبدارانہ رویہ اپنایا ہوا ہے۔
 

تازہ ترین