تازہ ترین

گرجردیش چیرٹیبل ٹرسٹ کی تیسری سالانہ جنرل باڈی میٹنگ | ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری ’’بابائے قوم‘‘کے اعزازسے سرفراز

ایڈوکیٹ شاہ محمدچودھری گوجردیش چیریٹبل ٹرسٹ کے نئے چیئرمین نامزد

تاریخ    12 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
جموں//گرجردیش چیریٹیبل ٹرسٹ (رجسٹرڈ)جموں کی تیسری سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کے دوران ٹرسٹ کے بانی ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری کوٹرسٹ کے ممبران نے اُن کے یوم ولادت کے موقعہ پر ’’بابائے قوم ‘‘کے اعزازسے نوازااورجنرل باڈی اکائی کی تشکیل نوکرتے ہوئے  ایڈوکیٹ شاہ محمدچودھری کوٹرسٹ کاچیئرمین نامزدکیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گرجردیش چیریٹیبل ٹرسٹ جموں کی تیسری سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کاانعقاد کیاگیاجس کی صدارت کے فرائض  ٹرسٹ ہذاکے بانی اورمصوّر ،سابق اے ڈی جی پی جموں وکشمیراورسابق وائس چانسلر باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری نے انجام دیئے ۔اس دوران ٹرسٹی حضرات کی کثیرتعدادکی موجودگی میں ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری نے گرجردیش چیریٹیبل ٹرسٹ کی نئی جنرل باڈی کیلئے عہدیداروں کے نام تجویزکئے جس پرتمام شرکاء نے ادارہ کے سرپرست اعلیٰ کی آوازپر لبیک کہتے ہوئے تجویزکئے گئے ناموں پراتفاق کااظہارکیا۔ ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری نے ایڈوکیٹ شاہ محمدچودھری کوچیئرمین ،ارشدچودھری کوسینئروائس چیئرمین ،چوہدری حمیدحسین کووائس چیئرمین ،محمدشریف چوہان کوجنرل سیکریٹری ، چوہدری افتخارحسین چوہان کوفائنانشل ایڈوائزر(خزانچی)اورآصف خالق پوسوال کوسیکریٹری نامزدکیا۔اس دوران سابق چیئرمین جی ڈی سی ٹی ،چودھری عبدالحمیدکوکے۔بی پبلک سکول کی دیکھ ریکھ کیلئے انچارج کے طورپرذمہ داری تفویض کی گئی۔سرپرست اعلیٰ نے سابق چیئرمین گرجردیش ٹرسٹ عبدالحمیدچودھری اورجنرل باڈی کے دیگر عہدیداران کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے توقع کی کہ نئی جنرل باڈی کے عہدیداران بھی تندہی سے اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے پسماندہ گوجربکروال قوم کی خدمات کے سلسلہ کوجاری رکھیں گے۔موصوف نے اپنی بات کاآغازاُردوکے ایک پُردردشعرسے کیاجس سے کانفرنس ہال میں موجودافرادکی آنکھیں نم ہوگئیں۔انہوں نے کہاکہ سابق چیئرمین نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کرشاندارکام کرتے ہوئے ٹرسٹ کونئی بلندیوں تک پہنچایا۔ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری نے کہاکہ ٹرسٹ کابنیادی مقصدگوجربکروال قوم کوخواندہ بناکرتعمیروترقی کی راہوں پرگامزن کرناہے ۔اس سے پہلے میٹنگ کاآغازسابق چیئرمین چودھری عبدالحمیدکے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے ٹرسٹیوں کاخیرمقدم کیا ۔ا س کے بعد ٹرسٹ کے ممبران نے مسعوداحمدچودھری کایوم وِلادت منایااوراللہ تعالیٰ سے ان کی عمردرازی وصحت یابی کیلئے دعافرمائی۔اس دوران ٹرسٹ کے ممبران نے ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری کوان کے جنم دن کے موقعہ پران کی گوجربکروال قوم کیلئے بے لوث خدمات کیلئے ’’بابائے قوم‘‘کے اعزازسے نوازا۔اس کے علاوہ سینئروائس چیئرمین محمدحنیف چوہان نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ٹرسٹ کی طرف سے گوجربکروال طبقہ کیلئے انجام دی گئی خدمات اورحصولیابیوں کواُجاگرکیااورساتھ ہی 6قراردادیں پیش کی گئیں جن کوبااتفاق رائے پاس کیا۔بعدازاں ٹرسٹ کے نو منتخب چیئرمین ایڈوکیٹ شاہ محمدچودھری نے ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری کی خدمات پرتفصیلی روشنی ڈالی اورکہاکہ گوجرقوم ہمیشہ فخرکرتی ہے کہ اس قبیلے میں ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری جیسی شخصیت نے جنم لیا۔انہوں نے ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری کی سرپرستی میں ٹرسٹ کی حصولیابیوں کوبھی بیان کیااوریقین دہانی کرائی کہ جنرل باڈی کی نئی ٹیم تندہی سے کام کرتے ہوئے ڈاکٹرمسعوداحمدچودھری کے مشن کوجاری رکھتے ہوئے گوجربکروال قوم کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے تندہی سے کام کرے گی۔میٹنگ شکریہ کی تحریک کے ساتھ اختتام پذیرہوئی۔
 

تازہ ترین