تازہ ترین

امیر ترین برطانوی کاقتل، شبے میں مشکوک شخص گرفتار

تاریخ    12 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
راچڈیل//برطانیہ کے ایک امیر ترین شخص کو قتل کرنے کے شبہ میں شمالی ڈور سیٹ میں پولیس نے رینج رور پر سوار مشکوک شخص کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا، شمالی ڈور سیٹ میں امیر ترین 83سالہ برطانوی شہری سر رچرڈ سٹن کو اس کے 2ملین پائونڈز کے ملکیتی گھر میں بیدردی سے قتل کر دیا گیا ،وقوعہ کے تین گھنٹے بعد مغربی لندن کے شہرچیسوک میں تیز رفتاری سے رینج رور گاڑی چلانے والے 34سالہ مشکوک شخص کو گھیرا ڈال کر حراست میں لیا گیا،ڈرائیور کا پولیس کی چار گاڑیوں نے تعاقب کیا، ملزم کے بارے میں ابتدائی معلومات کے مطابق وہ ایک بے روزگار شخص ہے ، ملزم کے قبضہ سے چاقو، پاسپورٹ ، جوتے اور جینز وغیرہ برآمد کی گئی ہیں، ایک عینی شاہد کے مطابق اس شخص کو چھری کے زخم آئے ہیں، اس نے ایک گھنٹہ سے زیادہ عرصہ تک طبی امداد حاصل کی۔