تازہ ترین

مسافر بس مکان میں داخل | ایک شخص کی موت، پانچ زخمی

تاریخ    12 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
والساڈ// گجرات میں ضلع والساڈ کے ڈونگری علاقہ میں ایک مسافر بس کے بے قابو ہوکر مکان میں گھس جانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔پولس نے اتوارکے روز بتایا کہ ممبئی سے راجستھان کی جانب جانے والی وجئے لکشمی ٹریولس کی سلیپر بس ممبئی-سورت روڈ پر سونواڑا گاوں کے نزدیک ہفتہ کی شب اچانک بے قابو ہوکر دومکانوں سے ٹکراتی ہوئی تیسرے مکان میں گھس گئی۔ حادثے میں بس پر سوار ایک شخص کی موت ہوگئی اور دیگرپانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والے شخص کی شناخت راجستھان میں ادے پور چھرڈا کے ویرپورا کے باشندے کیوی لال آر پٹیل (40) کی شکل میں ہوئی ہے۔ حادثہ کے وقت بس میں 25 مسافر سوار تھے۔پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور موقع سے فرار بس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
 
 

تازہ ترین