تازہ ترین

دنیا میں ایک دن میں نو لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر

تاریخ    10 اپریل 2021 (55 : 01 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس ( کووڈ -19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں 9 لاکھ 13 ہزار 599 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 134710324 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک وائرس سے 29.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔