تازہ ترین

بلااجازت عمرہ ادا کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

تاریخ    10 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


ریاض// سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں بلااجازت عمرہ کیلئے جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں اجازت کے بغیر عمرہ کی ادائیگی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جو بھی شخص اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرنے جائے گا اسے 10 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ جب کہ مسجدالحرام میں اجازت نامے کے بغیرداخل ہونیکی کوشش کرنے پر1ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے مسجدالحرام آنے والے نمازیوں اور عمرہ زائرین کو پابند کیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر وہ مسجد الحرام کا رخ نہ کریں۔وزارت نے کہا کہ نماز اور عمرہ کیلیے آنے والے مقیم شہری اور غیرملکی اجازت نامہ لازمی حاصل کریں۔مسجدالحرام جانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرکے اجازت نامے چیک کیے جائیں گے اور ایس او پیز کے تحت انہیں داخلے کی اجازت ملے گی۔سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ رمضان میں عمرہ اجازت نامے اعتمرنا ایپ سے نہیں بلکہ توکلنا ایپ سے جاری ہوں گے۔دورسی طرف سعودی عرب میں رواں سال 30 روزے ہونے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ماہر فلکیات نے تجزیے سے بتایا ہے کہ مملکت میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل ہو نے کا امکان ہے۔ماہرفلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا ہے کہ توقع ہے اس سال 30 روزے ہوں اور رمضان میں 4 جمعے آئیں۔عیدالفطر کے حوالیسے پیش گوئی کی گئی ہے کہ  13 مئی کو عید ہونے کا امکان ہے۔