ملک میں کورونا وائرس کے126789نئے مریض اور 685ہلاکتیں

تاریخ    8 اپریل 2021 (18 : 11 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہر بڑھتا ہی جارہاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 126789 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 574 ہوگئی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران 59258 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11851393 ہوگئی۔
 

تازہ ترین