تازہ ترین

سرینگر میں 8.76 لاکھ آدھار اور2لاکھ گولڈن کارڈجاری | 7 اندراج مراکز قائم،ترقیاتی کمشنر کاعوام کی فوری اور موثر خدمات پر زور

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//عوام کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کل ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ایوشمان بھارت ، صحت سکیم ، آدھار اندراج ، ون سٹاپ سنٹرس کے علاوہ مہلا شکستی کیندراور ضلع میں سوشل ویلفیئر سکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کوبغیر کسی دقت کے خدمات کی موثر اور فوری فراہمی پر زور دیا۔انہوں نے ضلع سرینگر میں ایک مخصوص وقت کے اندر اندر صدفیصد آدھار کوریج پر زوردیتے ہوئے متعلقہ ایجنسی سے کہا کہ وہ اس عمل میں تیزی لائیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے عملے ور مشینری کو متحرک کریں۔انہوں نے ضلع کے تمام 7 تحاصیل دفاتر میں آدھار انداج مراکز کے قیام کی ہدایت دی۔میٹنگ بتایا گیا کہ سری نگر کی 8.76 لاکھ آبادی کو آج تک آدھار کارڈ فراہم کیے گئے ہیں۔آیوشمان بھارت سکیم کے تحت ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے  ڈی ڈی سی نے پر زور دیا کہ اس عمل کو تیز کیا جائے تاکہ ضلع کے تمام اہل شہریوں کو جلد از جلد گولڈن کارڈ مہیا کیے جائیں۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ تقریبا 2 لاکھ گولڈن کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں اور یہ عمل جاری ہے۔میٹنگ میںچیف پلاننگ آفیسر سری نگر ، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ڈپٹی سی ایم او ، ڈسٹرکٹ منیجر کامن سروسز سنٹر ، انچارج ایوشمان بھارت اور انچارج یو آئی ڈی اے آئی (آدھار)اوردیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔