تازہ ترین

’’ایگرویکوسسٹم میں بائیوفارمولیشنزکے استعما ل کی ترقی‘‘ | شیرکشمیر شرعی یونیورسٹی کے ایگرکلچر فیکلٹی میں سات روزہ تربیتی پروگرام ختم

تاریخ    5 اپریل 2021 (31 : 12 AM)   


غلام محمد
سوپور//شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کے فیکلٹی آف ایگری کلچر میں ’’ایگرویکوسسٹم میں بائیوفارمولیشنزکے استعما ل کی ترقی‘‘ موضوع پرسات روزہ تربیتی پروگرام اختتام پزیر ہوا۔31مارچ کو نیشنل ایگری کلچر ہائرایجوکیشن پروجیکٹ کے اشتراک اور عالمی بینک کی مالی امدادسے شروع ہوئے اس پروگرام میں 640رجسٹرڈ طلبہ نے آن لائن حصہ لیاجن میں سے320کاانتخاب کیاگیا۔انڈرگریجویٹ ،پوسٹ اگریجویٹ ،پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالروں ،فیکلٹی ممبران اورمختلف یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں نے اس میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسراے ایچ حکیم نے تربیت حاصل کرنے والے طلبہ اور دیگر پرزوردیا کہ وہ خود کوجدیدٹیکنالوجی اور ایجادات سے باخبررکھیں۔انہوں نے شرکاء پر زوردیا کہ وہ بائیو فارمولیشنز اور آرگینک فارمنگ کے جدیدتقاضوں کوپورا کریں۔ مہمان ذی وقار پروفیست ایم وائی زرگر نے ایسے تربیتی پروگراموں کے انعقاد پر زوردیا اور کہا کہ اس سے شرکاء کو بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔کورس ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک آصف نے اس تربیت کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔پروفیسرمشتاق احمد ملک نے تربیت پانے والوں کوبائیوفارمولیشنز کی اہمیت سے آگاہ کیا۔