تازہ ترین

مزید خبرں

تاریخ    19 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


ملبے تلے دب جانے سے نوعمر لڑکی کی موت

 سمت بھارگو
راجوری//راجوری کے درہال علاقہ کے ڈنڈ کوٹ گائوں کی رہنے والی نوعمر نوعمر لڑکی پسی کے ملبے تلے دب جانے کے بعد فوت ہوگئی۔مرنے والی لڑکی کی شناخت ڈنڈ کوٹ کے رہائشی عبدالخالق کی بیٹی 16 سالہ نعیمہ کوسرکے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی مٹی اکٹھا کرنے کے لئے اراضی کا ایک حصہ کھود رہی تھی جب زمین کا کچھ حصہ اس کے اوپر گر گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس نے بتایاکہ قانونی و رسمی کاروائیاں کیں گئیں اور آخری رسوم کے لئے اس کی لاش اس کے کنبہ کے حوالے کردی گئی۔
 
 
 

جے کے بینک و سٹیٹ بینک کی اضافی برانچ کھولنے کی مانگ 

محمد بشارت 
کوٹرنکہ //چار بلاکوں اور61 پنچایتوں پرسب ضلع کوٹرنکہ کی عوام نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے مانگ کی کہ کوٹرنکہ میں جموں و کشمیر بینک اور سٹیٹ بنک آف انڈیا کی اضافی برانچ کھولی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹرنکہ سے بدھل بیس کلو میٹر کی دوری پر سٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ موجود ہے جہاں بلاک اولڈ بدھل کوٹرنکہ سے سینکڑوں کی تعداد فوج میں تعینات ملازمین و مرکز ی ملازمین اور بیرون ممالک  میں کام کرنے والے لوگ اپنی رقم کی خاطر بیس سے تیس کلو میٹر کا سفر طے کر کے جاتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بینک کے ساتھ حکومت نے عام آدمی کو منسلک کر دیا ہے اورپنشن سے لے کر اجوالا یوجنا اور ایل پی جی گیس کی سبسڈی تک بینک کھاتوں میں ہوتی ہے اور اسکو حاصل کرنے کے لئے بینک میں حاضری دینا پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وقت کی پکار ہے کہ کوٹرنکہ میں سٹیٹ بینک آف انڈیا اور جموں کشمیر بینک کی اضافی برانچ کھولی جائے۔
 
 

 مینڈھر تا بھمبر گلی سڑک کی خستہ حالی پر ڈرائیوروں کا احتجاج

جاوید اقبال   
مینڈھر//بس اڈہ مینڈھر پر سومو یونین کے ڈرائیوروں نے مینڈھر تا بھمبر گلی سڑک کی خراب حالت کو لیکر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ گریف کے خلاف زوردار نعرے بازی کی۔انکا کہنا تھا کہ مینڈھر بھمبر گلی سڑک کی کئی برسوں سے متعلقہ محکمہ نے مرمت نہیں کی اور سڑک میں بڑے بڑے کھڈے پڑے ہوئے ہیں جبکہ نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑک کے بیچوں بیچ سے جاتاہے جسکی وجہ سے گاڑیوں کا سڑک پر چلنا نہایت ہی مشکل ہوگیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سڑک کے معاملہ کو لیکر کئی بار ہم نے ضلع و تحصیل انتظامیہ سے بات کی لیکن اس وقت تک سڑک کی مرمت نہیں کی گئی اور سڑک اب کھڈوں میں تبدیل ہوگئی ہے ۔سومو یونین کے صدر کفیل خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر متعلقہ محکمہ نے سڑک کی حالت کو گاڑیوں کے چلنے کے قابل ایک ہفتہ کے اندر نہ بنایا تو ہم گاڑیاں چلانا بند کرکے متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کریں گے ۔
 

راجوری قصبے میں آتشزدگی کے بڑے سانحہ کو ٹالاگیا

سمت بھارگو
راجوری//راجوری کے مرکزی قصبے میں پولیس ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے عملہ اور عام لوگوں کی بروقت کارروائی سے آتشزدگی کا واقعہ ٹالاگیا۔مین ٹاؤن کے وارڈ 9 میں واقع قبرستان کے ایک کونے میں بکھرے پڑے کچھ سامان سے آگ بھڑک اٹھی۔وارڈ 9 کے کونسلر سنجے شرما نے بتایا’’ہم نے قبرستان سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھا اور اس جگہ پہنچ گئے جہاں آگ تیزی سے پھیل رہی "۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو ہنگامی کال دی گئی اور پولیس چوکی راجوری کی ٹیم موقع پر پہنچی اور منی فائر ٹینڈرلایا گیا اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا گیا۔سنجے شرما نے بتایا "آگ کے شعلوں کو ٹھنڈاکر دیا گیا اور آگ کے پھیلاؤ کوروک کر ایک بڑے سانحہ کوٹالاگیا کیونکہ بہت سے مکانات آگ کے مقام کے آس پاس میں واقع تھے"۔
 
 
 

کللی سے جمولہ سڑک 10 برسوں سے تشنہ تکمیل 

منجاکوٹ//پرویز خان//تحصیل منجاکوٹ کے کللی سے جمولہ جانے والی سڑک دس برسوںمیں بھی مکمل نہ ہو سکی جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی زمینیں کاٹ کر پوری طرح تباہ کر دی گئی ہیں مگر دس سال گزرنے کے باوجود بھی سڑک کو ابھی تک مکمل نہیں کیا۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مانگ کی کہ روڈ کے کام کو جلد سے جلد مکمل کروایا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 

 ضلع ترقیاتی کمیشنر راہول یادو کے اعزا ز میں الوداعی تقریب

حسین محتشم
پونچھ//پونچھ سے تبادلہ ہونے پر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایس ایس پی پونچھ راہول یادو، اضافی ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو، ہرنسیپل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ مسرف حسین شاہ کے علاوہ ضلع انتظامیہ اور سیول انتظامیہ کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے راہول یادو کی ضلع پونچھ کے لیے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کے نامساعدہ حالات میں جس طرح انہوں پونچھ میں امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے میں کامیابی حاصل کی وہ قابل۔تحسین ہے۔ راہول یادو کہا وہ  نے جہاں بھی تعینات ہوں گے ہمیشہ کوشش کریں کہ اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے سر انجام دیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی اعزاز میں نجی تنظیموں کی جانب سے بھی  پارٹیاں منعقد کی گئی اور ان کے کام کو سراہا گیا۔
 

چکاں داباغ آرپار تجارت بحال نہ کرنے پر زور

 حسین محتشم
پونچھ//ایڈووکیٹ سنجے رائنا نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ حدِ متارکہ پر چکاں دا باغ کے راستے ہندوپاک میں ہونے والی تجارت کو دوبارہ کھولنے پر غور ہی نہ کریں۔ ایڈوکیٹ سنجے رائنا نے کہا کیونکہ اس سے ہندوستان میں عسکریت پسندی کے لئے ایک بار پھر راستہ ہموار ہو جائے گا۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ ایل او سی پر تجارت کھول کر پاکستان کے جال میں نہ پھنسیں۔ انہوں نے کہا ہندوستان کا دوبارہ ایسے ملک کے ساتھ اتحاد کرنا جو اس کی بقا کے لئے خطرہ ہے اس کی اجازت عوام بالکل نہ دیں گے ۔انہوں نے کہا گورنمنٹ حد متارکہ پر جنگ بندی سے پاکستان کے جال میں پھنس گئی ہے۔ انہوں نے کہا جب کبھی پاکستانی اندر سے کمزور ہوجاتا ہے تو وہ اس طرح کا رویہ دکھاتاہے ، جب ان کے پاس وسائل ہوتے ہیں تو ہندوستان میں پریشانی کو بڑھاوا دیتاہے۔انہوں مرکزی حکومت کوخاص طور پر وزارت داخلہ سے اپیل کی کہ وہ یہ تجارت بند رکھیں ورنہ قومی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔
 

 این ایس ایس کیمپ کامعائنہ 

حسین محتشم
پونچھ// تحصیلدار سرنکوٹ شیراز احمد چوہان نے گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ میں این ایس ایس کے سالانہ کیمپ کا معائنہ کیا اور رضاکاروں سے بات چیت کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ قوم کے ذمہ دار شہری بنیں۔ انہوں نے  این ایس ایس کے نوجوان رضاکاروں کو مبارک دی کہ وہ مثبت سوچ رکھتے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں این ایس ایس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے این ایس ایس کے رضاکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی زندگی میں اہم ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے اعتماد ، تخلیقی صلاحیتوں اور کردار کو مضبوط کریں۔ 
 

پرانے ڈی سی پونچھ کو الوداع ،نئے کا استقبال

جاوید اقبال 
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے بھمبر گلی میں جمعرات کے روز انتظامیہ کے علاوہ کئی سرپنچ ،پنچ اور علاقہ کے معززین نے نئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے انکے گلے میں ہار پہنائے ۔اس دوران انہوں نے ضلع پونچھ سے تبدیل ہوئے ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو کو بھی الوداع کیا ۔نئے ڈپٹی کمشنر پونچھ مسٹر اندرجیتجب سرزمین پونچھ پر پہنچے تو بھمبر گلی میں انتظامیہ اور سیول لوگوں نے انکا والہانہ استقبال کیا جبکہ اس موقعہ پر تبدیل ہوئے ڈی سی پونچھ شری راہل یادو کو بھی الوداع کیا گیا اس موقعہ پر کئی ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے آفیسران کے علاوہ سیول لوگ بھی مو جود تھے۔ اس موقعہ پر سابقہ ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو نے تمام آفیسران اور عام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکو الوداع کہا جبکہ نئے آنے والے ڈی سی نے بھی انکو الوداع کہہ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
 

حادثہ میں گھوڑ سوار زخمی

گول//زاہد بشیر// دلواہ لور میںبدھ کی دیر شام ایک گھوڑ سوار ظفر احمد ولد بشیر احمد اُس وقت شدید زخمی ہوا جب مخالف سمت سے آ رہی ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبرJK11A-4424سے ٹکرایا ۔ ظفر احمد اس حادثہ میں شدید زخمی ہواجہاں اسے فور ی طور پر سنگلدان اور وہاں سے رام بن ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ظفر احمد کو شدید حالت میں جموں منتقل کیا گیا ۔ اس حادثہ میں گھوڑا بھی شدید زخمی ہوا۔
 

اندرجیت نے ڈی سی کا چارج سنبھالا

حسین محتشم
پونچھ//اندرجیت نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر پونچھ کے عہدے کا چارج سنبھالا۔اس سلسلہ میں ڈی سی آفس پونچھ میں منعقدہ ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مقررین نے کہا کہ موصوف ایک انتہائی پیشہ ور اور پرعزم افسر ہیں اور انہیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ وہ سرحدی ضلع پونچھ میں تعینات ہوئے ہیں۔خلع ترقیاتی کمیشنر اندرجیت نے افسران اور عہدیداروں کے اجتماع پر اظہار تشکر کیا اور ان کے اس محبت اور احترام پر ان کا شکریہ ادا کیا جو اس موقع پر انہیں دیئے گئے۔