تازہ ترین

مڈل سکول ساونی1980 سے عدم توجہی کا شکار

طلباء و طالبات کو بیٹھنے کی جگہ تک نہیں، والدین مایوس

تاریخ    19 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


بختیار حسین
سرنکوٹ // گورنمنٹ مڈل سکول ساونی بفلیاز 1980 سے حکام کی نظر کرم کا منتظر ہے اور سکول کی حالت اس قدر خستہ ہوچکی ہے کہ یہ تعلیمی ادارہ کم مویشی خانہ زیادہ لگتا ہے۔سکول میں بچوں کو بیٹھنے کیلئے جگہ تک میسر نہیں ہے اور عمارت بالکل خستہ ہوچکی ہے ۔بفلیاز بی سے متعلقہ  سرپنچ نے بتایا کہ سکول کی عمارت بوسیدہ ہو چکی ہے اور1980میں تعمیر کئے گئے اس سکول کی آج تک مرمت نہیں کی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ سرا سر بفلیاز ساونی کی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔انہوںنے الزام لگایا کہ انتظامیہ صرف دفاتر تک ہی محدود ہو چکی ہے اور لوگوںکا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انھوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی آفیسران سے مطالبہ کیاکہ مذکورہ سکول کی جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ زیر تعلیم طلباء کی پریشانیوںکاازالہ ہوسکے۔