تازہ ترین

مغل شاہراہ سے برف ہٹانے کا عمل مسلسل جاری

تاریخ    19 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


جاوید اقبال
مینڈھر//وادیٔ کشمیر کو خطہ پیر پنچال سے ملانے والی واحد مغل شاہراہ کی بحالی کاکام زورو شور سے جاری ہے اور امید ہے کہ اپریل کے شروع میں سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔مغل روڈ ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ 34کلومیٹر تک پونچھ کی طرف سے برف کو ہٹا دیا گیاہے جبکہ شوپیاں کی طرف سے بھی ایک ہفتہ قبل برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیاہے اور امید ہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں سڑک کو کھول دیا جائے گا ۔خطہ پیر پنچال سے تعلق رکھنے والے لوگ کئی ہفتوں سے یہ مانگ کررہے ہیں کہ جلد ازجلد مغل شاہراہ کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے کھولا جائے تاکہ خطہ پیر پنجال سے تعلق رکھنے والے لوگ آسانی سے کشمیر جاسکیں کیوں کہ سرک بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کئی سو کلومیٹر سفر طے کرنا پڑتاہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے انکا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں بچوں کے امتحانات ہونے جارہے ہیں جس کیلئے مغل شاہراہ کو کھولنا بہت ضروری ہے تاکہ بچوں کو لمبا سفر نہ کرنا پڑ