تازہ ترین

اگلے ہفتے سے نیا بجلی کٹوتی شیڈول

صارفین کو راحت دینے کا فیصلہ : چیف انجینئر

تاریخ    14 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
  سرینگر //محکمہ بجلی کا کہنا ہے کہ سردیاں بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی اورلوڈنگ میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور اگلے ہفتے موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی بجلی کٹوٹی شیڈول میںکمی لانے کا امکان ہے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ فی الوقت میٹر والے علاقوں میں دن میں تین دفعہ باری باری 2دو گھنٹے بجلی کی کٹوتی کی جاتی ہے جبکہ بغیر میٹر علاقوں میں  دن میں مرحلہ وار طریقے سے 7گھنٹے تک کٹوتی کی جاتی ہے۔ چیف انجینئر اعجاز احمد ڈار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے موسم خشک ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب کم ہو کر 1440 میگاواٹ رہ گئی تھی ،لیکن درجہ حرارت میں کمی ہونے سے بجلی کی طلب ایک بار پھر 1550 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک لوڈ کم نہیں ہوتا ،نئے بجلی شیڈول کو لاگو نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت مارچ اور دسمبر کے لوڈ مین کوئی فرق نہیں ہے لیکن پچھلے دنوں موسم میں بہتری آنے سے 100میگاواٹ بجلی کی فراہمی کم ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اب اگلے ایک ہفتے میں نیا بجلی شیڈول تیار ہو گا ۔معلوم رہے کہ وادی میں سردیوں کے موسم میں بجلی کی ضرورت 2150 میگا واٹ رہی تھی لیکن  1450 میگاواٹ ہی دستیاب تھی ۔انکا کہنا ہے کہ 15مارچ سے بجلی کے نئے شیڈول کو تیار کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے کیونکہ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ 15 مارچ سے بجلی کی فراہمی کیلئے نیا شیڈول تیار کریں