تازہ ترین

سرینگر جموں شاہراہ آج بند رہے گی

تاریخ    12 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


محمد تسکین
بانہال// پہاڑوں پر تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ جمعرات کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا تاہم جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی خلل کے جاری رہی۔ جمعرات کیلئے شاہراہ پر دو طرفہ طور مسافر ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی تاہم سہ پہر بعد قاضی گنڈ سے جموں کی طرف ٹرکوں کو بھی چلنے کی اجازت دی گئی۔جمعرات کی صبح تیسرے روز بھی بانہال اور پیر پنچال کے پہاڑی سلسلے پر تازہ برفباری ہوئی۔ لیکن شاہراہ پر دو طرفہ مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔آج شاہراہ  کی ضرورت مرمت کی وجہ سے ٹریفک  بند رہے گا اور ناشری اور جواہر ٹنل کے درمیان کسی بھی قسم کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم بانہال اور وادی کشمیر اور جموں، کشتواڑ اور ڈوڈہ کے سیکٹر وںمیں ٹریفک چلنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔