تازہ ترین

سیکریٹری دیہی ترقی نے پی آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا

تاریخ    11 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج شیتل نندا نے جموں کے پنچایت بھون میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ’’حمایت سکیم ‘‘کے تحت 13 پروجیکٹ عملدرآمد ایجنسیوں (پی آئی اے) کی پیش رفت اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) حمایت کپل شرما اور پی آئی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔چیف آپریٹنگ آفیسر نے پروگرام اور مختلف پیرامیٹروں میں حصولیابیوںکی پیش رفت کا خلاصہ پیش کیا۔ میٹنگ کو بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن کے بعدزائد از 2846 اُمیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے اور تقریباً 1783 اُمیدواروں کو کارپوریٹ سیکٹر میں رکھا گیا ہے۔ان پی آئی اے میں داخلہ لینے والے اُمیدواروں کی تربیت اور ان کی تعیناتی سے متعلق امور کے ازالے کے لئے سیر حاصل بحث ہوئی۔سیکرٹری نے پی آئی اے کو ہدایت دی کہ وہ اُمیدواروں کی تربیت کا آغاز اور اس کی تقرری میں تیزی لائیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک نیک مقصد ہے اور اس کو بچوں کے مستقبل سے متعلق ایک مشن کے طور پر لیا جانا چاہئے۔اُنہوں نے متحرک پروگراموں کے اِنعقاد ، صلاحیت کے استعمال میں اضافہ اور تربیت کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔سیکرٹری نے پی آئی اے کو بہتر نگرانی کے لئے یو ٹی کی سربراہی میں یو ٹی میں ایک ٹیم تشکیل دینے کو بھی کہا۔تقرری کی حکمت عملی وضع کرنے کی ابہام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سیکرٹر ی نے کہا کہ پروگرام کی حتمی کامیابی اور مقصد ان اُمیدواروں کو کارپوریٹ سیکٹر میں لانا ہے۔حمایت ایک پلیسمنٹ سکل ٹریننگ پروگرام ہے جس کاٹارگٹ نجی شعبے میں ملازمت کے ذریعہ پائیدار روزگار فراہم کرنا ہے۔