تازہ ترین

راجدانی سیرولہ جانے والی سڑک 10برسوں سے تشنہ تکمیل

تاریخ    10 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز خان
منجاکوٹ//تحصیل منجاکوٹ کے راجدھانی سے سیرولہ جانے والی سات کلومیٹر سڑک 10 برسوں میں بھی مکمل نہ ہو سکی ۔وزیراعظم گرام سڑک یوجنا کے تحت یہ سڑک لگ بھگ چار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے مگر محکمہ نے 2012 میں اس کی کٹائی کی تھی اس کے بعد 2017 میں بجری ڈالی گئی مگر وہ بھی اب اکھڑ گئی ہے اور روڈ کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے، جگہ جگہ کھڑے ہوئے ہیں نالیاں بند پڑی ہیں۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت تمام روڈوں کی یہی حالت ہے۔مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مانگ کہ روڈ پر جلد سے جلد تارکول بجھائی جائے اور قابل استعمال بنایا جائے۔