تازہ ترین

پونچھ میں چوری کی وارداتیں،عوام میں تشویش

تاریخ    10 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
پونچھ//قصبہ پونچھ اور اس کے اطراف میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کے نتیجہ میں عوام میں تشویش کی لہر دوڑ ہوگئی ہے۔ کنوئیاں پونچھ میں چار اور پانچ مارچ کے بیچ کی رات کو چوری کی ایک واردات پیشآئی تھی جہاں چوروں نے ایک موٹر سائیکل چوری کیا تھا جس متعلق متعلقہ تھانہ میں شکائت بھی درج ہو چکی ہے، اپنی دوکان پر ذاتی سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج حالانکہ سامنے آئی ہے مگر اس میں چوروں کی صحیح نشاندہی نہیں ہو پائی مگر کنوئیاں چوک میں جہاں پولیس چوکی ہے، سامنے مندر ہے، یونائٹڈ نیشن کا دفتر ہے، پولیس کے کیمرے نصب ہیں مگر کام نہیں کر رہے ہیں، جو پولیس پر کئی سوال کھڑے کر رہا ہے ۔آٹھ اور نو مارچ کی درمیانی رات کو بھینچھ میں چوروں نے اپنی ایک ٹاٹا موبائل دور کھڑی کرکے تین موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کی ۔شور و غل ہونے پر عوام گھروں سے باہر آئے مگر چور لوگوں کے ہاتھ نہیں لگے اور ٹاٹا موبائل لیکر بھاگ نکلے ۔ طارق زرا نے ایس ایس پی پونچھ سے گزارش کی کہ پولیس کی گشتی ٹیم اور دونوں چوکیوں پر تعینات پولیس ملازمین پر تحقیقات کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے۔