تازہ ترین

ریاستی درجہ واپس نہیں دیا گیا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے: اپنی پارٹی

تاریخ    8 مارچ 2021 (22 : 03 PM)   


یو این آئی
سری نگر// جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے پیر کو کہا کہ اگر دلی نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا تو ان کی پارٹی سڑکوں پر نکلنے سے گریز نہیں کرے گی۔
ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ صرف پارلیمنٹ ہی بحال کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا” ہم ریاستی درجے کی بحالی کے لئے لڑیں گے اور جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا جلد از جلد انعقاد ہمارا مطالبہ ہے“۔
بخاری اپنی پارٹی کے پہلے یوم تاسیس موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔