تازہ ترین

وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

تاریخ    8 مارچ 2021 (18 : 01 PM)   


یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں پیر کی دوپہر سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں پیر کی دوپہر سے موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے جس کے بعد موسم 10 مارچ تک خشک رہ سکتا ہے تاہم بعد میں بارشوں کا ایک اور مرحلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔