تازہ ترین

شمالی کشمیر کے رفیع آباد میں20دکان آتشزدگی کی واردات میں خاکستر

تاریخ    8 مارچ 2021 (00 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں گذشتہ شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم20دکان خاکستر ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ آگ دو منزلہ شاپنگ کمپلیکس میں نمودار ہوئی جس سے مذکورہ کمپلیکس میں موجود سامان تباہ ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور آگ ایک دکان سے نمودار ہوئی جس نے آس پاس کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ بجھانے والا عملہ جائے واردات پر پہنچ گیا تاہم اُس وقت تک آگ نے کافی تباہی مچائی تھی۔
اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ آگ سے کمپلیکس کی اوپری منزل کو کافی نقصان پہنچ گیا۔