دوروزہ 'چناب وائٹ واٹر رافٹنگ فیسٹیول' اختتام پذیر

نوجوانوں نے بھاری میں کی شرکت، کھیل کود و تمدنی پروگرام کا بھی اہتمام

تاریخ    7 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ میں دریائے چناب پر پریم نگر کے مقام پر اپنی نوعیت کا پہلا دوروزہ 'چناب وائٹ واٹر رافٹنگ فیسٹیول' اختتام پذیر ہوا. ضلع انتظامیہ، بی ڈی اے و جے کے ایڈوینچر کے اشتراک سے منعقد اس فیسٹیول میں جہاں نوجوانوں نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی وہیں چار سو کے قریب افراد نے رافٹنگ میں حصہ لیا.اس دوران فوج کی جانب سے کھیل کود و تمدنی پروگرام کا بھی اہتمام کیا. فیسٹیول کے دوسرے روز ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئی فوڈے نے 10 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی. رافٹنگ کے علاوہ کبڈی، والی بال، دنگل و رنگارنگ کلچرل پروگرام پیش کیا گیا جس میں مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. دو روزہ میلے میں کوؤڈ 19 کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کئے گئے تھے. اس موقع پر بولتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ اس قسم کا فیسٹیول آنے والے دنوں میں بھی جاری رہیں گے تاکہ عوام و باالخصوص نوجوان زیادہ تعداد میں شرکت کریں. اے ڈی سی کشوری لال ،ایس پی بھدرواہ راج سنگھ، ایس ڈی ایم ٹھاٹھری اطہر آمین زرگر ،ڈپٹی رجسٹرار عادل لون، ٹی او سمیر الرحمن و دیگر آفیسران بھی اس موقع پر موجود رہے

تازہ ترین