شوپیان ضلع کے گاوں کا فورسز محاصرہ اور تلاشی آپریشن

تاریخ    6 مارچ 2021 (35 : 10 AM)   
(Representational file pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//سیکورٹی فورسز نے سنیچر کو جنوبی ضلع شوپیان میں چڈی پورہ، زینہ پورہ گاوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران مذکورہ گاوں کا محاصرہ کیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے شوپیان،بجبہاڑہ روڑ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
 فورسز آپریشن آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔
 

تازہ ترین