تازہ ترین

دلی پولیس معاملے کی جانچ کرے:عوامی نیشنل کانفرنس

تاریخ    6 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر //  عوامی نیشنل کانفرنس نے دہلی میں باغات سرینگر کے نوجوان کی پراسرار موت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی دہلی پولیس کے ذریعے تحقیقات کرائے تاکہ نوجوان کے موت کے سلسلے میں ظاہر خدشات کو دورکیا جاسکے۔کے این ٹی کے مطابق عوامی نیشنل کانفرنس کی سربراہ بیگم خالدہ شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ متوفی نوجوان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔انہوں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ دہلی میں باغات سرینگر کے نوجوان کی پراسرار موت پر دہلی پولیس ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں جو اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کرئے تاکہ اس موت پر لواحقین کے خدشات کو دور کیا جاسکے۔