تازہ ترین

نئی دہلی میں عاقب رشید کی پُراسرار ہلاکت

معاملہ کی تحقیقات کی جائے: نیشنل کانفرنس

تاریخ    6 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//نیشنل کانفرنس نے نئی دلی میں باغات سرینگر کے نوجوان کی پُراسرار موت پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میںپارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کہا28سالہ نوجوان عاقب رشید بٹ کو 2مارچ کو اپنے کمرے میں پُراسرار طور پر مردہ پایا گیا اور اس کے والدین اور اہل خانہ کا کہناہے کہ اُن کے لخت جگر کو قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ مرحوم کے والدین کے خدشات کو ملحوظ نظر رکھ کر معاملے کی تحقیقات کرے۔ اسی دوران انہوں نے عاقب رشید کے والدین اور سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کے علاوہ والدین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی دعا کی۔پارٹی کے بلاک صدر امیرا کدل حاجی رفیق احمد الائی نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی۔ دریں اثناء ناصر اسلم وانی نے نوجوان سیدفداشاہ کے انتقال پر بھی گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے والدین خصوصاً والد جاوید احمد شاہ اور چچیرے بھائی پارٹی لیڈر سید رفیق شاہ کیساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔