تازہ ترین

شوپیان اور پلوامہ میں تلاشیاں

کریری بارہمولہ میں بھی کریک ڈائون

تاریخ    6 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


شاہد ٹاک+سید اعجاز
شوپیان+پلوامہ // شوپیان، پلوامہ اور  بارہمولہ کے کئی دیہات میں جمعہ کو بڑے پیمانے پر تلاشیاں لیں گئیں،تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی۔ جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد62آر آر،14بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے واٹھو شوپیان کا محاصرہ کیا اور کئی گھنٹوں کا گائوں میں تلاشی کارروائی جاری رکھی۔ تاہم جنگجوئوں کی موجودگی کا جب پتہ نہیں چلا تو کئی گھنٹوں بعد محاصرہ ختم کیا گیا۔ادھر44آر آر اور سیکورٹی فورسز نے ژھی گنڈ شوپیان میں گھر گھر تلاشی کارروائی کی تاہم کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ۔ یہاں بھی جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ادھر 53راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں آستان محلہ روہمو پلوامہ علاقے کو محاصرے میں لیا اورتلاشی آپریشن کیا۔ شوپیان کے ہی ارجن علاقے کو 62 آر آر اور پولیس نے مشترکہ طور پر محاصرے میں لیا۔ فورسز کی گھر گھر تلاشی پرامن طور اختتام کو پہنچی ۔ادھر ترال سے قریب سات کلو میٹر دورکوئل شکارگاہ گاؤںکا و42 آر آر، پولیس اور سی آ رپی ایف 180بٹالین نے صبح سویرے سے محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔اسی طرح جمعہ کے روز تین بجے مزکورہ فوجی یونٹ اور سی آر ی ایف اور ایس او جی ترال نے وانی محلہ ماحچھہامہ کااچانک محاصرہ کیا اور بستی کو گھیرے میں لیا ۔یہاں کئی گھنٹوں تک تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا ہے تاہم محاصرہ پر امن طور پر ختم ہوا۔ کریری بارہمولہ کا جمعہ کی صبح تلاشی آپریشن کیا گیا۔ فورسز کو یہاں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔