جھیل ولرمیں ڈریجنگ سے بستیوں میں پانی کا جمائو | صدر کوٹ پائین میں مقیم آبادی مشکلات سے دوچار

تاریخ    6 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
بانڈی پورہ //جھیل ولر کے کنارے پر آباد بستیاں ولر جھیل میں عظمت رفتہ بحال کرنے کے لئے جو ڈریجنگ ہورہی ہے اسے صدر کوٹ پائین سودنارہ بانیاری میں پانی کا جماو ہورہا ہے جس سے وہاں رہنے والے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ۔چنانچہ پانی کی نکاسی بند ہونے سے یہ صورت حال پیدا ہوگئی ہے ۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد سے رجوع کیا تو ڈپٹی کمشنر نے صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے سب ڈویژنل مجسٹریٹ سمبل کی قیادت میں افسران کی ٹیم روانہ کی جس نے وہاں جاکر لوگوں کے درپیش مسائل اورپریشانیوں کا جائزہ لیا ۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ سمبل کے ہمراہ تحصیلدار حاجن، کوآرڈینیٹر و کماہ بانڈی پورہ، ایگزیکٹو انجینئر آئی اینڈ ایف سی سمبل اور مینیجر رینچ ڈرینیج ورکس موجود تھے۔مشترکہ معائنہ کے دوران ٹیموں نے پانی جمع ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔
 

تازہ ترین