کیپٹل ہل پردوبارہ حملے کی اطلاعات | واشنگٹن میں سکیورٹی ہائی الرٹ

تاریخ    6 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


 واشنگٹن//(یواین آئی) کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے ایک بار پھر حملہ آور ہونے کی اطلاعات  کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتہائی دائیں بازوں کے سازشی نظریات پھیلانے والے گروہ کیو اے نون کی جانب سے یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ 4 مارچ کو ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر برسر اقتدار آئیں گے اور اسی روز ہزاروں لوگ گھروں سے نکل کر ڈیموکریٹس کو اقتدار کے ایوانوں سے اٹھا باہر پھینکیں گے۔یہ خبریں ملتے ہی جمعرات کو واشنگٹن میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ اینٹلیجنس رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مسلح گروپوں کی کسی بھی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کے لیے کیپٹل ہل کے آس پاس سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مختلف حکومت مخالف گروپوں کی آن لائن چیٹس میں ایسے منصوبے کے اشارے ملے تھے جن میں مسلح گروپوں کی کیپٹل ہل پر چڑھائی کرنے اشارہ دیا گیا تھا۔
 

تازہ ترین