امریکہ میں 9جانوروں کو بھی ٹیکے لگائے گئے

تاریخ    6 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
کیلیفورنیا// (یو این آئی) امریکہ میں سان ڈیاگو کے ایک چڑیا گھر میں چار اورنگٹون اور پانچ ببون سمیت 9 جانوروں کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں غیر انسانوں کو کورونا ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔سان ڈیاگو ٹریبون کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار اورنگٹون اور پانچ ببون کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور ابھی تین ببون اور ایک گوریلا کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ یہاں کے ایک ملازم کو جنوری میں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا، جو ان جانوروں کی دیکھ بھال کرتا تھا۔ اس کے بعد چڑیا گھر میں آٹھ گوریلے کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ چڑیا گھر کے چیف وائلڈ لائف آفیسر نادین لامبرسکی نے کہا کہ "اس واقعے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ ہمارے دوسرے کتوں کو بھی کورونا کا خطرہ ہے اور ہم انھیں اس بیماری سے بچانا چاہتے ہیں کیونکہ ہم خود نہیں جانتے کہ اس سے ان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے"۔ 
 

تازہ ترین