تازہ ترین

ڈ لو نے اے این ایم ( انمول ) پورٹل کا آغاز کیا

اے این ایمز میں ڈیجیٹل ریکارڈز جمع کر کے اُن کی دیکھ ریکھ کرنے کیلئے ٹیبلٹ تقسیم

تاریخ    5 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//صحت ریکارڈ کا ڈیجٹل ذخیرہ قائم کر کے اس کی دیکھ ریکھ کرنے کیلئے کمشنر صحت و طبی تعلیم نے انمول ( اے این ایم ) آن لائین اپلی کیشن کا آغاز کیا ۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے محکمہ کی اے این ایم میں ٹیبلٹس تقسیم کئے ۔ اس ضمن میں منعقدہ پروگرام کا انعقاد قومی صحت مشن نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے اشتراک سے کیا تھا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فائنانشل کمشنر صحت نے مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم کو قلیل مدت کے اندر اس نوعیت کے انقلابی قدم اٹھانے کیلئے سراہا ۔ انہوں نے اس اپلی کیشن کا بہترین استعمال کر کے جموں کشمیر میں صحت نظام کو مزید فروغ دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے فیلڈ عملے کو موصول شدہ آلات کے استعمال سے روشناس ہو کر دُنیا بھر میں صحت سے متعلق رحجانات سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے کہا ۔ اس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم نے اپنی پرذنٹیشن میں اس پہل کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے جانکاری دی کہ انمول اے این ایمز اور دیگر فرنٹ لائین ورکروں کو اپنے روز مرہ کے کام کاج کو موثر طور انجام دینے میں مدد دے گا ۔