کووڈ وبا کی روکتھام کے انتظامات

سرینگر کے تعلیمی ادراروںکا تفصیلی جائزہ لیاگیا

تاریخ    5 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک

سیکریٹری محکمہ تعلیم کا طلاب سے آن لائن و کمیونٹی کلاس کے بارے استفسار 

سرینگر//اِنتظامی سیکرٹری محکمہ تعلیم بی کے سنگھ نے ضلع سری نگر کے مختلف سکولوں کا دورہ کر کے کووِڈ۔19 وَبا کے مزید پھیلائو پر روک لگانے کیلئے سکولوں میں کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُن کے ہمراہ ناظم تعلیم کشمیر محمد یونس ملک بھی تھے۔دورے کے دوران اُنہوں نے کلاس روموں میں طلاب اور اساتذہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اِنتظامیہ کی جانب سے کووِڈ ۔19 کے احتیاطی تدابیراور اِنتظامات پر اطمینا ن کا اِظہار کیا۔بی کے سنگھ نے گرلزہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ، ایس پی ہائیر سکینڈری سکول سرینگرکے ساتھ تبادلہ خیا ل کر تے ہوئے ان سے ان کے نصاب کے بارے میں پوچھا۔اِنتظامی سیکرٹری  بی کے سنگھ اور ناظم تعلیم کشمیر طلاب کو اَپنے کلاسوں میں خوش و خرم دیکھ کرمطمئن ہوئے ۔اِنتظامی سیکرٹری نے طلاب سے آن لائن کلاسز اور کمیونٹی کلاسز کے بارے میں استفسا ر کیا۔ طلاب نے وبائی امراض کے دوران محکمہ تعلیم کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اِظہار کیا۔بی کے سنگھ نے طلاب کو امتحانات کے لئے رٹہ لگانے کے بجائے اپنے اسباق کو اچھے طورپر سمجھنے کا مشورہ دیا۔ اس موقعہ پرناظم تعلیم کشمیر نے ڈی ای ایس کے کی جانب سے کووِڈ وبا کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کے بارے ایک جائزہ پیش کیا۔ 
 

تازہ ترین