ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کا اونتی پورہ دورہ

قیام امن میں پولیس اور سی اے پی ایف کے رول کو اجاگر کیا

تاریخ    5 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اتل گوئل نے جمعرات کو پولیس ضلع اونتی پورہ کا دورہ کیا اور یہاں 8پروپروبشنری آئی پی ایس افسران کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جو اس وقت اونتی پورہ کے مختلف سی آر پی ایف یونٹوں میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔بات چیت کے دوران ڈی آئی جی ایس کے آر اورایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم خان نے جموں و کشمیر پولیس اور سی اے پی ایف یونٹوں کے کچھ کام کے تجربات کو شیئر کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ مختلف قوتوں کے مابین ہم آہنگی کو کس طرح برقرار رکھا جارہا ہے۔اس دوران اتل گوئل نے یوٹی میں امن و سلامتی برقرار رکھنے میں پولیس اور سی اے پی ایف کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔پروبیشنری آئی پی ایس افسران کے ساتھ بات چیت کے بعد ، ڈی آئی جی نے ڈی پی ایل گراؤنڈ کا دورہ کیا جہاں ’’جنوبی کشمیر انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ" کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے دو ٹیموں کے کھلاڑیوں یعنی شوپیان ’’Aاور شوپیان "B" کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی جو آج کا میچ کھیل رہے تھے.انہوں نے پولیس ضلع اونتی پورہ کے افسران کے ساتھ ایک باہمی ملاقات بھی کی جس میں انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ حالات کو انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے نمٹائیں ، سی آر پی ایف کے ساتھ مشترکہ لاء اینڈ آرڈر ڈرل کریں اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری رکھیں۔ ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم۔ ، ایس ڈی پی او اوانتی پورہ ، ایس ڈی پی او پامپور ، ڈی  ایس پی اوونتی پورہ اور ڈی ایس پی ڈی آر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

تازہ ترین