کورونا سے شہری کی ہلاکت

مزید 79متاثرین کا اضافہ

تاریخ    5 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے  28511ٹیسٹ کئے گئے جن میں 79افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں لیکن اس دوران کشمیر سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شخص فوت ہوگیا ۔ نئے 79معاملات میں سے 14جموں جبکہ 65کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 65افراد میں سے 48مقامی سطح پر جبکہ 17افراد مختلف ریاستوں اور ممالک سے سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے ہیں۔ اس دوران اننت ناگ میں ایک 65سالہ شخص فوت ہوگیا ہے۔ اننت ناگ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ اقبال آباد مٹن سے تعلق رکھنے والا ایک 65سالہ شخص بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو جی ایم سی اننت ناگ میں فوت ہوگیا ہے‘‘۔  15فروری سے لیکر4 مارچ تک 1431افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے1141کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھتنے والے1141افراد میں سے693مقامی سطح پر جبکہ 448بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد74727ہوگئی ہے ۔ کشمیر صوبے میں 15فروری سے لیکر7افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے اور اسطرح  یہاں ابتک 1234افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین