محکمہ خزانہ میں افسران کے تبادلے

۔6ڈائریکٹر جنرل و جوائنٹ ڈائریکٹر تبدیل

تاریخ    5 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// حکومت نے محکمہ خزانہ میں کئی افسراں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔ محکمہ خزانہ کے فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے حکم نامہ میں محکمہ خزانہ کے ترقیاتی تصرف( ڈیولپمنٹ ایکس پنڈیچر) ڈویژن دوئم کے ڈائریکٹر جنرل طارق احمد خان کو محکمہ بجلی میں ڈائریکٹر جنرل (منصوبہ بندی) کا اضافی چارج تفویض کیا۔ طارق احمد خان کے پاس بارڈر ائریا ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا چارج جوائنٹ ڈائریکٹر پی ڈی اینڈ ایم ڈی تارسم کمار کو دیا گیا جو مزید احکامات تک اپنی خدمات کے علاوہ اس  شعبے کا بھی چارج سنبھالیں گے۔ حکم نامہ کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ میں ڈائریکٹر( پی اینڈ ایس) کو تبدیل کرکے شماریات تربیتی اسکول(سٹیٹکل ٹریننگ اسکول) کشمیرکے ڈائریکٹر اے ایچ قادری کی جگہ پر تعینات کیا گیا۔ سی پی ائو سرینگر محمد یاسین، جن کے پاس سنیئر تربیت کار کا اضافی چارج تھا،انہیں اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔محکمہ منصوبہ بندی ونگرانی کے انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر( پی اینڈ ایس) شیخ شاوئز کو تبدیل کرکے انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعمیرات عامہ تعینات کیا گیا۔انہیں پی ڈی اینڈ ایم ڈی محکمہ محکمہ میں انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔مذکورہ افسر کو وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کی نگرانی اور دیکھ ریکھ کیلئے بھی مزید احکامات تک اپنی خدمات انجام دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر شمعون احمد کو تبدیل کرکے انچارج ڈائریکٹر قبائلی امورات تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق محکمہ خزانہ میں تقرری کا انتظار کر رہے انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر کمل کمار شرما کو انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا۔

تازہ ترین