سرینگر //ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور عوامی مقامات پر سیگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 95 افراد کے خلاف چالان کیا ہے جن میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والے 36افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ پولیس نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔