ورنو لولاب میں ضلع انتظامیہ کاعوامی دربار | ڈپٹی کمشنر نے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا

تاریخ    4 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے بدھ کو لولاب وادی کے متعدد علاقوں کا دورہ کرکے لوگو ں کے روز مرہ مسائل کا جائزہ لیا ۔انہو ں نے ژیر کو ٹ کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ایک غیر حاضر ڈاکٹر کی معطلی کے احکامات صادر کئے جبکہ چیف میڈیکل آفیسر کپوارہ کو ہدایت دی کہ وہ معاملہ کی تحقیقات کر کے غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کریں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے ورنو کا دورہ کر کے وہا ں ہائر سیکنڈری سکول اور کمیو نٹی ہال میں الگ الگ عوامی دربار منعقد کئے جس میں لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ انہو ں نے لوگو ں کے روز مرہ مسائل سے متعلق مکمل جانکاری حاصل کی ۔لوگو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ سے بجلی ،پانی اور دیگر اہم مسائل سے جانکاری فراہم کی جس دوران انہو ں نے لوگو ں سے کہا کہ لوگو ں کے مسائل حل کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہو ں نے متعلقہ محکمو ں سے کہا کہ وہ لوگو ں کے مسائل حل کرنے میں اپنی ذمہ داریا ں نبھائیں ۔اس موقع پر لوگو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی کہ علاقہ میں بجلی کے نظام اورناگفتہ بہہ سڑکو ں کی مرمت کی جائے اور ہائر سیکنڈری سکول میں تدریسی عملہ کی کمی کو دور کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے لوگو ں کو یقین دلایا کہ وہ لوگو ں کے مسائل حل کر نے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔انہوں نے علاقہ میں ہورہے تعمیراتی کاموں سے متعلق مکمل جانکاری حاصل کی ۔انہو ں نے موقع پر ہی افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگو ں کے مسائل حل کرنے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تاکہ لوگو ں کو در پیش مسائل کا ازالہ ہو سکے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے چیف ایجو کیشن آفیسر سے کہا کہ وہ صبح کے وقت سکولو ں میں بچو ں کو منشیات کے بر ے اثرات سے متعلق جانکاری دیں ۔
 

تازہ ترین