ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

تاریخ    4 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی/ یواین آئی//ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 1،768   کیسز  کا اضافہ ہوا ہے اور اس جان لیوا وبا سے 98 اموات ہوئیں ہیں۔دریں اثنا  ملک میں اب تک ایک کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار 749 افراد کو  اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری  تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14989 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  13123 مریض صحت مند ہوئے  جس  سے یہ تعداد  بڑھ کر  ایک کروڑ آٹھ لاکھ 12 ہزار 44 ہوچکی ہے۔  ایکٹیو کیسز کی تعداد 1768 سے بڑھ کر 1.70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران  98 مریضوں کی موت سے  اس بیماری سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 346 ہو چکی ہے۔
 

تازہ ترین