دہلی ایم سی ڈی کے ضمنی انتخاب میں

عآپ نے پر چم لہرایا، بی جے پی کا صفایا

تاریخ    4 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی /یو این آئی// عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دہلی کی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے پانچ وارڈوں  میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں چار وارڈوں میں کامیابی حاصل کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا صفایا کردیا ہے۔ایک وارڈ میں کانگریس کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی ان ضمنی انتخابات میں کھاتہ بھی نہیں کھول سکی۔ ضمنی انتخابات والے پانچ وارڈوں میں سے چار پر پہلے سے ہی عآپ کا قبضہ تھا ، جبکہ ایک وارڈ بی جے پی کے پاس  تھا۔ایم سی ڈی کے پانچ وارڈوں میں 28 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی، جن کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا۔ اے اے پی نے کلیان پوری ، روہنی- سی ، ترلوکپوری اور شالیمار باغ (شمال) وارڈوں میں کامیابی حاصل کی۔اے اے پی کے امیدوار دھریندر کمار نے کلیانپوری وارڈ میں 7043 ووٹوں سے کامیابی درج کی۔ عآپ کے امیدوار رام چندر نے روہنی سی وارڈ میں بی جے پی کے امیدوار راکیش گوئل کو 2985 ووٹوں سے شکست دی۔حبکہ عآپ کے امیدوار وجئے کمار نے ترلوکپوری وارڈ میں بی جے پی امیدوار اوم پرکاش کو 4986 ووٹوں سے شکست دی۔ آپ کے امیدوار سنیتا مشرا نے شالیمار باغ (شمال) وارڈ سے بی جے پی کے امیدوار سربھی جاجو کو 2705 ووٹوں سے شکست دی۔چوہان بانگر وارڈ میں کانگریس کے امیدوار چودھری زبیر احمد نے عآپ کے امیدوار محمد اشراق خان کو 10642 ووٹوں سے شکست دی۔
 

 کیجریوال نے رائے دہندگان کو مبارکباد دی

 
نئی دہلی/یو این آئی// دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ضمنی الیکشن میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے زبردست جیت درج کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اور اے اے پی کے سربراہ اروند کیجریوال نے رائے دہندگان کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ دہلی کے عوام نے ایک بار پھر ’کام کے نام‘ پر ووٹ کیا ہے۔ کیجریوال نے ٹویٹ کیا،’ دہلی کے عوام نے ایک بار پھر ’کام کے نام‘ پر ووٹ دیا ہے۔ سبھی کو مبارکباد۔ ایم سی ڈی میں15 سال کی بی جے پی بد انتظامی سے عوام پریشان ہو چکے ہیں۔ وہ اب ایم سی ڈی میں بھی اے اے پی کی حکومت بنانے کو بے تاب ہیں‘۔ نائب وزیراعلیٰ اور اے اے پی کے سینئر رہنما منیش سسودیا نے ان ضمنی انتخابات کے نتائج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’ایم سی ڈی ضمنی الیکشن میں پانچ میں سے چار وارڈوں پر جیت حاصل کرنے پر اے اے پی کارکنان کو مبارکباد۔ 

تازہ ترین