جنوبی کشمیر کے ترال میں جنگجوﺅں کی کمین گاہ تباہ:پولیس

تاریخ    3 مارچ 2021 (59 : 03 PM)   
(Photo: @AwantiporPolice/Twitter )

نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ کمین گاہ پانچ فٹ اور سات فٹ لمبی تھی جس کا پتہ فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی کے دوران لگایا گیا۔بعد ازاں کمین گاہ کو تباہ کیا گیا۔
پولیس نے مطابق مذکورہ کمین گاہ سے برتن،کمبل وغیرہ بر آمد کئے گئے اور اس سلسلے میں پولیس سٹیشن ترال میں ایف آئی آر نمبر14کے تحت کیس درج کیا گیا۔
 

تازہ ترین