تازہ ترین

مشیر بصیر خان کا صنعتی اسٹیٹ سانبہ کا دورہ، کام کاج کا جائزہ لیا

تاریخ    3 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


سانبہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سانبہ صنعتی شعبے کے متعدد یونٹوں کے کام کاج اورصنعتی یونٹ ہولڈروں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے اور ان سے نمٹنے کے لئے سانبہ اِنڈسٹریل اسٹیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔مشیر موصوف نے اسٹیٹ آفس میں ایک میٹنگ کے دوران سانبہ کے صنعت کاروں کے ایک گروپ کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس گروپ نے مشیر کی توجہ ان مشکلات کی طرف مبذول کروائی جو انہیں جے کے ایس آئی ڈی سی او کے سے کاروبار کرنے میں آسانی کے اپنانے کے لئے درپیش ہیں جس میں عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری کے سلسلے میں فائلوں کی وقتی منظوری / منتقلی / سرنڈر کے لئے پی ڈی ڈی کے ذریعہ کاروباری تصور میں آسانی صنعتی یونٹوں کے ذریعہ بجلی کا بوجھ وغیرہ شامل ہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت صنعتی شعبے کو ان کی زیادہ سے زیادہ ترقی کے لئے عام ایمنسٹی کا اعلان کرے ۔اِس موقعہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کاروباریوں اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو آسانی سے فائدہ اُٹھایا جا ئے۔ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں متعدد اصلاحات کی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ متعلقہ افسران کو موقعہ پر ہدایات دی گئیں کہ بجلی کی باقاعدہ فراہمی ، نکاسی آب کا مناسب نظام اور آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کے مؤثر عمل آوری جیسے عام مسائل کو ازالہ کریں۔اُنہوں نے آئی جی سی مرحلہ۔Iسانبہ میں کامن ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (سی ای پی ٹی) کا بھی دورہ کیا۔مشیر نے ایسٹیٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اورافسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک ترقیاتی منصوبہ وضع کرے جس میں تمام سہولیات بشمول مشترکہ سہولیت مرکز ، طبی امداد ، تفریحی سہولیات ، ترقی یافتہ سڑکیں ، پینے کے پانی کی سہولیت ، مناسب نکاسی آب نظام ، پارکس وغیرہ موجود ہوں ۔